پاکستان میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد پانچ ہزار نو سو اٹھاسی ہو گئی ہے.ڈاکٹرظفر مرزا

ڈاکٹرظفرمرزا نے  کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد پانچ ہزار نو سو اٹھاسی ہو گئی ہے جن میں سے پنجاب میں دو ہزار نو سو پینتالیس کیسز، سندھ میں ایک ہزار پانچ سو اٹھارہ، خیبرپختونخوا میں آٹھ سو پینسٹھ، بلوچستان میں دو سو چالیس، اسلام آباد میں ایک سو چالیس، آزادجموں و کشمیر میں 46 اور گلگت بلتستان میں 234 کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، چوالیس کی حالت نازک ہے جبکہ 107 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تین ہزار دو سو 80 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 272 کیسز مثبت ہیں جبکہ 11 اموات کی اطلاع ملی ہے.انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت تعمیراتی صنعت کو فعال کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے تاہم محنت کشوں اور کارکنوں کو صنعتوں میں کام کرتے وقت انتہائی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

قومی سلامتی کے معاون خصوصی معید یوسف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک میں محصور پاکستانی قیدیوں اور مزدوروں کی وطن واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں چھ ہوائی اڈوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ متحدہ عرب امارات، جاپان، سعودی عرب ، انڈونیشیا اور اومان سمیت مختلف ممالک میں پھنسے دو ہزار مسافروں کو ہفتے کے دن تک وطن واپس لایا جائے گا۔معید یوسف نے آگاہ کیا کہ 41 پاکستانیوں کو کل واہگہ بارڈر کے راستے واپس لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت افغانستان میں بھی پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے جامع حکمت عملی وضع کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن