مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیری حریت رہنمائوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔یہ بات حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہاہے کہ قابض انتظامیہ کی طرف سے کشمیری نظربندوں کی رہائی کا اعلان صرف ایک فریب ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سینئر حریت رہنماء محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ ، میاں عبدالقیوم ،الطاف احمد شاہ، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ ، آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی اور نعیم احمد خان سمیت ہزاروں کشمیری اب بھی غیر قانونی طورپر نظربند ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان نظربند حریت رہنمائوں کو بنیادی انسانی ضروریات کے علاوہ علاج معالجے کی سہولت سے محروم رکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری رہنماؤں کو جیلوں میں ایسے حالات میں رکھا گیا ہے کہ وہ آسانی سے کورونا وائرس میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔