سندھ ہائیکورٹ کا مردم شماری کے حتمی نتائج کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم 

کراچی (صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے ادارہ شماریات کو 10مئی تک2017کی مردم شماری کے حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔جبکہ جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مردم شامری کے حتمی نتائج سامنے آنے کے بعد بلدیاتی حلقہ بندیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور دیگر کی جانب سے مردم شماری کے نتائج اور حلقہ بندیوں سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ادارہ شماریات اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ 12اپریل کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)نے مردم شماری کے نتائج کی منظوری دے دی ہے تاہم اس حوالہ سے نوٹیفکیشن جاری ہونے میں مزید 15روز لگ جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن