فیٹف شرائط پرپورا اترنے کے لیے پاکستان نے بڑی پیشرفت کی:برطانیہ

Apr 15, 2021

لندن (این این آئی)برطانیہ نے ہائی رسک ممالک کی مانیٹرنگ میں اضافہ کردیااور فہرست سے نکلنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے ایڈوائزری جاری کی کہ پاکستان کے مالیاتی اداروں اورافراد کیساتھ رابطوں میں محتاط رہاجائے،حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کودہشتگردوں کی مالی معاونت کرنیوالوں کو سزا دلوانا ہوگی، نامزد افراد اوراداروں کیخلاف بھی موثرکارروائی کرنا ہوگا اور معاملے کو قانونی طورپرمنطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔ برطانیہ کا کہنا تھاکہ ممکنہ کارروائی کی زد میں آنے والے افراد یا اداروں کا نام ظاہرنہیں کیاگیا ہے، پاکستان نے مشتبہ افراد اوراداروں کیخلاف ایکشن لینے کا یقین دلایا ۔

مزیدخبریں