تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایران یورینیم افزدوگی ساٹھ فیصد تک بڑھا دے گا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ افزدوگی بڑھانا اسرائیلی ایٹمی دہشتگردی کا جواب ہے۔ نظنز حملے سے متاثرہ سینٹری فیوجز جدید بنائیں گے۔ امریکہ اور فرانس نے ایرانی فیصلے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے یورینیم کی ساٹھ فیصد تک افزدوگی کا عمل شروع کر دے گا۔ ایرانی سفیر کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ یہ عمل نطنز کے جوہری پلانٹ پر شروع ہو گا۔ اس کی تصدیق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے بدھ کو کی۔