لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے قرعہ اندازی کے بعد ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر کے پلاٹوں کے ایلوکیشن لیٹرز کااجرا ء کر دیاہے اورمالکان کے لئے پلاٹ نمبروں کے ایلوکیشن لیٹر تیار کئے جا چکے ہیں۔مارچ 2020ء سے شروع ہونے والے ترقیاتی اخراجات سہ ماہی قسطوں میں وصول کئے جا رہے ہیں۔پہلی تین قسطیں جمع کروانے کا وقت مارچ 2021ء میں گزر چکا ہے اور چوتھی قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ 30 جون 2021ء ہے۔واجب الادا ترقیاتی اخراجات بروقت جمع نہ کرانے پر 17.5 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔قرعہ اندازی میں شامل فائلوں کے مالکان ذمہ واجب الادا ترقیاتی اخراجات (چار قسطوں میں) جمع کرائیں اور دفتر ایل ڈی اے سٹی، ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن سے ایلوکیشن لیٹر حاصل کریں۔پلاٹ مالکان ایلوکیشن لیٹر کی وصولی کیلئے اب تک کے ادا شدہ ترقیاتی اخراجات کے چالان کی نقول، اصل ایگزیمپشن لیٹر اورشناختی کارڈ ساتھ لائیں۔کرونا وبا کے پیش نظر بیمار اور عمر رسیدہ افراد یا ایل ڈی اے دفتر میںحاضر ہونے سے قاصر دیگر شہری اپنا ایلوکیشن لیٹر کسی فیملی ممبر کے نام پراتھارٹی لیٹر کے ذریعے سے وصول کر سکتے ہیں۔