رمضان بازار میں چینی 65،ماکیٹ میں 85روپے فروخت ہورہی ہے:اسلم اقبال

Apr 15, 2021

لاہور (کامرس رپورٹر )صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اہل اسلام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ماہ رمضان اللہ تعالیٰ کی نعمت اور نیکیاں کمانے کامہینہ ہے۔ بزدار حکومت نے ماہ صیام میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ساڑھے 5ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا ہے  جس کے تحت معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں 313رمضان بازار فعال ہوگئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے میں مل رہا ہے۔ حکومت ماہ مقدس میں سستے آٹے کی فراہمی پر 3ارب 70 کروڑ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ آٹے کے فی تھیلے پر صارف کو 150 روپے کی سبسڈی مل رہی ہے اسی طرح رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے فی کلو جبکہ عام مارکیٹ میں 85 روپے فی کلویقینی بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں تمام سبزیاں 25فیصدسستی، گھی اور چکن 10روپے فی کلو کم جبکہ انڈے 5 روپے فی درجن کم قیمت پر مل رہے ہیں۔ رمضان بازاروں کے اوقات کار صبح 9بجے سے شام 6بجے تک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں صارفین کو خریداری کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔ رمضان بازاروں کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ سے مہنگائی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں