واربرٹن (نامہ نگار)صدر ایپکا پنجاب ظفر علی خاں،جنرل سیکرٹری خالد سنگھاڑا،پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن کے مرکزی و صوبائی صدر چوہدری محمد صفدر جنرل سیکرٹری پنجاب محمد افضل مغل،اور عدنان مصطفی نے واربرٹن ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اس موقع پر پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن ننکانہ کے صدر چودھری شفیع رندھاوا،چیئرمین ایکشن کمیٹی
ایپکا ننکانہ چودھری اکرم گجر اور چودھری وقار علیم نے ضلعی عہدیداروں کو اجلاس طلب کیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر پنجاب حکومت نے 25فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس وعدہ کے مطابق نہ دیا تو صوبہ بھر کے ملازمین اپنے حقوق کیلئے لاہورمیں احتجاجی دھرنا دیں گے جو نوٹیفکیشن ہونے تک جاری رہیگا مقررین نے حکومت پر واضح کیا کہ وہ ملازمین بشمول اساتذہ کو پنجاب بھر میں کال دے کر لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
ڈسپیرٹی الاؤنس نہ ملاا تو لاہورمیں دھرنا دیں گے:ظفر علی خاں، خالد سنگھاڑا
Apr 15, 2021