واشنگٹن(شِنہوا)ایشیائی امریکی شہری کو ایک ای میل کرنے پرامریکی ریاست مینے کے ایک قانون ساز کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے،مینے ہاس کے اسپیکر ریان فیکٹیو نے اسے" نسل پرستی" قرار دیاہے۔مقامی اخبار سینٹرل مینے کی رپورٹ کے مطابق مینے کے ٹان چیلسیا سے ریپبلکن نمائندہ مائیکل لیمی لین نے نوول کروناوائرس کو "چینی وائرس" قرار دیا اور ای میل کے ذریعے بھیجے گئے دستخط شدہ خط میں انہوں نے عالمی وبا کے اثرات کو نیچا دکھانے کی واضح کوشش کی، جس میں میں انہوں نے کل وقتی سکول پر پابندیاں نرم کرنے کا مطالبہ کیا۔فیکٹیو نے لیمی لین کے الفاظ کو "نسل پرستی کی ایک علامت" کے طور پر بیان کیا جو کہ "جارحانہ اورغلط "ہے تاہم انہوں نے کہاکہ ان کاباقاعدہ سرزنش کرنے کا منصوبہ نہیں ہے کیونکہ قانون ساز کا احتساب کرنا ووٹرز کی ذمہ داری ہے۔