لاہور(سپیشل رپورٹر) معروف اداکار اور کمپیئر سہیل احمد کے چھوٹے بھائی پروفیسر محمد جنید اکرم کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں شریک ہونے والوں میں رہنما پیپلز پارٹی قمرالزمان کائرہ،صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، راہنمامسلم لیگ ن خواجہ احمد حسان ، میاں عامر محمود ، شاہد قادر ، ایثار رانا، سلمان غنی،سخی سرور بٹ،اداکارجواد وسیم،طاہرسرور، امانت چن،پرویز رضا،توفیق بٹ، آصف اقبال،نوازانجم اور گوگا جی شامل تھے۔ پروفیسر جنید اکرم پنجابی کے رسالہ سپوتنک کے ایڈیٹر تھے۔
اداکارسہیل احمد کے بھائی پروفیسرمحمد جنید اکرم سپردخاک
Apr 15, 2021