کرپٹ اپوزیشن حکومت خاتمے کاخیال دل سے نکال دے:ملک امانت

لاہور(نیوز رپورٹر )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ کرپٹ اور نام نہاد اپوزیشن یہ خیال دل سے نکال دے کہ تحر یک انصاف کی حکومت ختم ہوجائے گی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں 2023 ء کے الیکشن میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور آئندہ حکومت بھی تحر یک انصاف کی ہوگی نیب کے اپوزیشن قائدین کیخلاف مقدمات سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں تمام ادارے آزادہیں، انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کا قوم سے وعدہ ہے کہ ہم ملک کو کر پشن سمیت تمام مسائل سے نجات دلائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن