لادی گینگ کی راکٹ لانچر سمیت بھاری اسلحہ کے استعمال کی ویڈیو 

Apr 15, 2021

ڈیرہ غازی خان ( خصوصی رپورٹ )تمن کھوسہ،،  بی ایم پی تھانہ کشوبہ دہشتگردوں کا مرکز بن گیا۔بارڈر ملٹری پولیس عملاً لادی گینگ کے تابع۔علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کو باقاعدہ جدیداور دہشت گردی کیلئے استعمال ہونیوالی خطرناک اسلحہ کی تربیت دی جانے لگی۔لادی گینگ نے راکٹ لانچرز سمیت بھاری اور جدید اسلحہ کے استعمال کی "تمن کھوسہ" تربیت گاہ بنا لی  لادی گینگ کی تربیت گاہ میں راکٹ لانچرزاور گنیں چلائے جانے کی ویڈیو منظر عام آگئی، لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش شادی میں بھاری اسلحہ سے فائرنگ کرتا رہا۔شادی کی تقریب تھانہ کشوبہ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر ہوئی۔خدا بخش لادی کی شادی میں تقریب کی ویڈیو میں خدا بخش لادی ممنوعہ رائفل سے فائرنگ کرتا نظر آرہا ہے۔لادی گینگ کے خلاف قتل۔ڈکیتی۔دہشت گردی کے درجنوں  مقدمات درج ہیں۔خدا بخش لادی کی کھلے عام شادی کی تقریب میں شرکت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔علاقہ میں ایک اور چھوٹو گینگ کے قیام کا خدشہ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان بارڈر ملٹری پولیس تھانہ کشوبہ کے علاقے میں ایک اور چھوٹو گینگ تشکیل پانے لگا۔لادی گینگ کے سرغنہ خدا بخش کی شادی کی تقریب میں شرکت اور ممنوعہ اسلحہ سے فائرنگ سمیت راکٹ لانچرز چلائے جانے کی تربیت دینے کی ویڈیوز منظر عام پر آ گئیں۔بظاہر یوں لگتا ہے کہ ڈیرہ غازیخان بارڈر ملٹری پولیس کا تھانہ کشوبہ عملا"  لادی گینگ کے ہاتھوں یرغمال بن گیا۔لادی گینگ کے سربراہ خدا بخش لادی جس کے خلاف قتل۔دہشت گردی۔اقدام قتل اور ڈکیتی پولیس مقابلے کے درجنوں مقدمات ہیں کی تھانہ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر شادی کی ایک تقریب میں شرکت اور ممنوعہ اسلحہ سے فائرنگ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں خدا بخش بھاری ممنوعہ رائفل سے فائرنگ کررہا ہے۔نہ صرف یہ بلکہ لادی گینگ نے علاقے میں جرائم اور ممنوعہ اسلحہ سمیت راکٹ لانچرز تک کے استعمال کی تربیت دینا شروع کردی ہے۔ 

مزیدخبریں