شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی شیخوپورہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے تفویض کردہ عہدوں کو چھوڑ کر دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور تمام اکائیوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے پی ڈی ایم کے فیصلے مشترکہ اپوزیشن کے مفادات سے ٹکرائیں گے تو ایسے کسی فیصلے کو پارٹی قیادت قبول نہیں کرے گی، نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک، ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ اور سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری قوم کی آواز ہیں وہ وزیر اعظم پاکستان کا منصب سنبھال کر ملک و قوم کی تقدیر اور مستقبل سنواریں گے، انہوں نے کہا کہ حکمران عوام دشمن پالیسیاں اپنا کر سرمایہ دارانہ نظام کی پالیسیوں کو فروغ دے رہے ہیںکنٹینر پر بیٹھ کر بجلی گیس کے بل جلانے والے کپتان وزیراعظم بن کر بنیادی ضروریات زندگی کی سہولتوں کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کئے جارہے ہیںجو عوام کی برداشت سے باہر ہیں، انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو چھوڑ کر دانشمندانہ فیصلہ کیا : فلک شیر،خالق عزیز
Apr 15, 2021