تمام بینک، مالیاتی ادارے زکوۃکی کٹوتی کیلئے بند رہے،آج سے اوقات کار تبدیل

Apr 15, 2021

خانیوال (نمائندہ خصوصی)سٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت ملک بھر کے تمام بینک اور مالیاتی ادارے زکوۃکی کٹوتی کیلئے گزشتہ روز بند رہے اس دوران بینکوں کا عملہ حاضر رہا تاہم پبلک ڈیلنگ نہیں ہوئی وفاقی حکومت نے اسلامی سال 1441-42ہجری کیلئے زکوۃ کا نصاب80ہزار933روپے مقرر کیا ہے دوسری طرف ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق ماہ رمضان میں بینکوں کے کاروباری اوقات کار پیر تا جمعرات صبح10تا دوپہر1:30بجے تک ہونگے جبکہ جمعہ کو تمام بینک صبح10بجے سے دوپہر 1بجے تک کاروباری لین دین کیلئے کھلے گے جبکہ بینکوں کے دفتری اوقات کار پیر تا جمعرات صبح10تا 4بجے اور بروز جمعہ صبح10تا دوپہر1بجے تک ہونگے۔

مزیدخبریں