کوٹ ادو (خبر نگار،نامہ نگار ) کوٹ ادو شہر کو سیلاب کے خطرات سے بچانے کے لیے تونسہ بیراج کی لفٹ مارجن بند عباس والا پر ایک ارب 65 کروڑ کی لاگت سے سٹیل پلیٹوں شیٹ پیلنگ کے منصوبہ پر کام کا آغاز، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری بہت بڑی ریلی کی صورت میں عباس والا بند جا کر منصوبے کا افتتاح کیا۔ واضع رہے 2010میں دریائے سندھ میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا تھا اور یہ سیلاب تونسہ بیراج کالفٹ مارجن بند عباس والا کے مقام پر ٹوٹنے سے آیا تھا،اس سیلاب سے کوٹ ادو مظفر گڑھ کے علاقوں کے لاکھوں لوگ بے گھر مویشی جانور پانی کی نذر ہوگئے تھے اور اربوںروپے کے املاک گورنمنٹ کا انفراسٹرکچر جن میں عمارتیں،پل، سڑکیں وغیرہ بہہ گئی تھیں اور متاثر ہوئی تھیں۔ گزشتہ روز صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اشرف خان رند ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ افتتاح کیلئے پہنچے۔ ریزیڈنٹ انجینئر سید خضر شاہ نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ اشرف خان رند نے اپنے خطاب میں کہا کہ میری کوشش سے ایک ارب 65 کروڑ روپے کا یہ منصوبہ شروع ہوا اس منصوبہ کے مکمل ہونے سے جہاں بند مضبوط ہوگا وہاں علاقہ میں سیم کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی اور ہر سال جو کروڑ وںروپے کیفنڈز اس بند کی مرمت اور مضبوطی کے نام پر ہڑپ کر لیے جاتے تھے وہ ختم ہوں گے، انہوں نے کہا کہ ہم نے جھوٹے مقدمات اور ناجائز قبضوں کا سلسلہ ختم کرایا، سیاست کو عبادت سمجھ کر رہے ہیں، لوگوں کی خدمت اور علاقہ کی ترقی ہمارا مشن ہے، اس موقع پر ثقلین خان رند، یونس خان چانڈیہ، پیرخورشید شاہ، ملک اجمل، اقبال خان چانڈیہ،عمران رفیق بٹر، یونس قریشی، چوہدری احمد رشید، انوار خان رند، رانا مزمل،عرفان انصاری،شہزاد خان رند، احسان بزدار،رضوان پتافی،سعداللہ خان،عارف ملک،ملک محمد عامر،ببلی خان اور دیگر پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنوں کے علاوہ علاقائی مکینوں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔
کوٹ ادوکوسیلاب سے بچانے کے لئے منصوبے کا افتتاح
Apr 15, 2021