اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک کے محروم طبقات کی بحالی اور ان کی زندگیوں میں خوشگوار تبدیلی لانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم آباد ویلفیئر ٹاون کا قیام غریب اور نادار افراد کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرے گا جہاں ضرورت مند افرادکو تمام ضروری وسائل ایک ہی جگہ دستیاب ہو سکیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز صوابی میں بننے والے عالم آباد ویلفیئر پروجیکٹ کے کام کی پیشرفت سے متعلق منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر صوابی محکمہ آبپاشی کے پی کے ، پاکستان بیت المال کے اعلی افسران نے شرکت کی۔