اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی بجٹ 2021-22ء کا ابتدائی خاکہ بجٹ سٹرٹیجی پیپر تیار کر لیا گیا۔ آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جی ڈی پی کا حجم 46 ہزار سے ساڑھے 52 ہزار ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال میں مہنگائی 8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ مالی سال 2022-23ء میں مہنگائی کی شرح 6.8 فیصد رہنے کا امید ہے۔ برآمدات کا ہدف 25.7 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 51 ارب ڈالر تک رہ سکتی ہیں۔ مالی خسارہ جی ڈی پی کا 6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
بجٹ کا خاکہ تیار‘ جی ڈی پی گروتھ ہدف 4.2 ر کھنے کا فیصلہ
Apr 15, 2021