کراچی(نیوز رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک امن و سلامتی رحمتوں اور برکتوں کا مقدس مہینہ ہے عوام اس بابرکت اور مقدس مہینے میں روزہ و افطاری کے وقت اپنے پڑوس میں موجود غریب و غرباء کا ضرور خیال رکھیں دین اسلام ہمیں حق کا پرچم بلند اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے توہین آمیز خاکے فرانس حکومت کی انتہا پسندی اور اسلام دشمنی پر مبنی عمل ہے ، کوئی بھی مسلمان نبی کریم ﷺ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا ، تشدد پر یقین نہیں رکھتے مگر توہین آمیز خاکوں کے خلاف خاموش بھی نہیں رہیں گے ،پر امن احتجاج ہر مذہبی و سیاسی جماعت کا آئینی و جمہوری حق ہے قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود آیا لیکن یہ بدقسمتی رہی کہ ملک میں آقا کریم ﷺ کا نظام نافذ نہیں ہوسکا نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے پر امن ہیں جدو جہد جاری رکھیں ہوئے ہیں انشاء اللہ بہت جلد ملک میں نظام مصطفیﷺ کا نفاذ ہوگا ۔
توہین آمیز خاکے فرانس حکومت کی اسلام دشمنی ہے ، ثروت اعجاز قادری
Apr 15, 2021