حکومتی غفلت ،  شجر کاری کے تحت لگائے گئے پودے سوکھنے لگے

Apr 15, 2021

ملتان (سماجی رپورٹر) حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے نہرروںکے کناروں پر لگائے پودے سوکھ رہے ہیں کروڑوں کے نقصان کون ذمہ دار ہے کیونکہ آٹھ ماہ سے فیڈرل اور چار ماہ سے صوبائی حکومت نے پودوں کی دیکھ بھال اور پانی لگانے کے پیسے روکے ہوئے ہیں اس بناء پر محکمہ جنگلات کے فارسٹ گارڈ مزدوروں سے رابطہ نہیں کر رہے۔ اگر ہنگامی بنیادوں پر حکومت نے فنڈز جاری نہ کئے توکیے تو وزیراعظم کا بلین ٹری سونامی منصوبہ مکمل طور پر تباہ ہو جائے گامتاثرہ ڈیلی ملازمین کا کہنا ہے اگر آئندہ چند دنوں تک فنڈز کا اجرا نہ ہوا تو ڈیلی ویجزملازمین پریس کلب ملتان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے۔

مزیدخبریں