اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام اینڈرائیڈ صارفین کو فکس آن لائن نامی نیٹ فلکس کی جعلی ایپ کے ذریعے نقصان دہ سافٹ وئیر کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ٹوئٹر پر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ فکس آن لائن نامی نیٹ فلکس کی جعلی ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کی جائے ، یہ آپ کی ڈیوائس کو ایک نقصان دہ فائل میں منتقل کردیتی ہے۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ کبھی بھی کوئی بے اعتماد ایپ یا اے پی کے استعمال نہ کریں، چوکنا رہیں اور محفوظ رہیں۔نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ٹوئٹ میں نیشنل بریچ اورسائبر اٹیک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔ٹوئٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں نقصان دہ کمپیوٹر سافٹ وئیر سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا گیاکہ زیر نظر نقصان دہ سافٹ وئیر گوگل پلے اسٹور میں موجود سافٹ وئیر ہے ۔
فکس آن لائن نامی نیٹ فلکس کی جعلی ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کی جائے
Apr 15, 2021