ملتان (سپورٹس ڈیسک) مایہ ناز انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس الٹے ہاتھ کی انگلی ٹوٹنے کے سبب انڈین پریمیئر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنے والے اسٹوکس پیر کو کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے۔انہوں نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے والی کنگز الیون پنجاب کی اننگز کے 10ویں اوور میں کرس گیل کا کیچ لینے کے لیے ڈائیو ماری اور اسی کوشش میں الٹے ہاتھ کی انگلی تڑوا بیٹھے۔ جس کی وجہ سے وہ انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے بقیہ میچز میں لیگ کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔