اسلام آباد(اسلام آباد)عالمی بینک کے " گرلز لرن وویمن ارن" پروگرام کے تحت ٹیلی نار پاکستان نے ملک کی 11 سو خواتین کی ڈیجیٹل مہارتوں میں اضافہ کی تربیت فراہم کی ہے۔ پروگرام کے تحت گیارہ سو خواتین کو کاروباری مشکلات کے خاتمہ اور کاروبار کی ترقی کے لئے ڈیجیٹل ٹولز سے استفادہ کے حوالے تربیت دی گئی ہے۔ اس حوالہ سے ٹیلی نار پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او)خرم اشفاق نے کہا ہے کہ خواتین کی تعلیم و تربیت اور ان کو بااختیار بنانا انتہائی اہم ہے۔ ٹیلی نار پاکستان اس با ت پرفخر کرتی ہے کہ پراجیکٹ میں اپنا کاروبار کرنے والی گیارہ سو خواتین کی مہارتوں کے فروغ سے ایک مثبت تبدیلی لائی گئی ہے جس سے ان کی خودمختاری بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کل 11 سو خواتین میں سے 770 کا تعلق مالا کنڈ ،صوابی اور چارسدہ کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے تھا۔