انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کا سالانہ اجلاس آئندہ ماہ بھارت میں ہوگا

Apr 15, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کا سالانہ کانگرس اجلاس آئندہ ماہ بھارت میں ہوگا۔صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھراور سیکرٹری آصف باجوہ اجلاس میں پاکستان کی نمائدنگی کریں گے۔ہاکی کی عالمی تنظیم کا اجلاس 21 اور 22 مئی کو ہوگا۔ اجلاس میں نریندر بٹرا کی مدت ختم ہونے پر نئے صدر کا انتخاب کیا جائیگا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے کہا ہے کہ سفری دستاویزات جمع کرواکر ایف آئی ایچ کو آگاہ کردیا ہے۔اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستان بھارت ہاکی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔پانچ ہزار ہاکیاں بنوا رہے ہیں جو اے ایچ ایف کو پرولیگ میں عدم شرکت پر دینی ہیں۔

مزیدخبریں