3کھلاڑیوں ‘ ایک آفیشل کی پابندی  کیخلاف پی ایچ ایف کو اپیلیں 

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شفقت رسول نے10سال پابندی کیخلاف اپیل کی ہے۔ محمدحسیب اور کاشف شاہ نے5،5سال پابندی کیخلاف جبکہ پنجاب کے کوچ مجاہدافضل نے پابندی کیخلاف اپیل دائر کی ہے۔  موقف اپنایا گیا ہے کہ میچ کے دوران گرما گرمی کے باعث یہ واقع پیش آیا تھا۔ مخالف کھلاڑیوں کامسلسل جملے کسنااس واقعہ کاسبب بنا ۔ مجاہد افضل کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز نے اپیلیں کورئیر کے ذریعے فیڈریشن کو بھجوائی ہیں۔ پی ایچ ایف انکوائری کمیٹی نے عمادشکیل اور ابوبکرطارق کوجمعہ کوطلب کر رکھا ہے۔  انکوائری کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روزہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...