میچ فکسنگ ثابت، سابق زمبابوین  کپتان ہیتھ سٹریک پر 8 سال کی پابندی 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) میچ فکسنگ ثابت ہونے پر زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ ہیتھ سٹریک پر 8 برس کی پابندی لگا دی گئی۔ہیتھ سٹریک پر آئی سی سی انٹی کرپشن یونٹ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی ثابت ہوئی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق زمبابوین کپتان کے اعتراف کے بعدپابندی عائد کی۔ ہیتھ سٹریک پر ہر طرح کی کرکٹ کیلئے پابندی لگائی گئی۔آئی سی سی ہیتھ سٹریک پر 2016ء سے 2018ء کے دوران زمبابوین ٹیم کی کوچنگ کے دوران کرپشن ثابت ہوئی۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے باعث ان پر ہر قسم کی کرکٹ کے دروازے بند کردئیے گئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زمبابوے کے سابق فاسٹ بائولر،کپتان اور کوچ ہیتھ سٹریک کو آئی سی سی کے اینٹی کرپشن ضوابط کی خلاف ورزی پر آٹھ سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سٹریک پر الزام ہے کہ انہوں نے دوہزار سترہ اور اٹھارہ میں ٹیم کی کوچنگ کے دوران کرپٹ عناصر کی معاونت کی تھی، اس کے علاوہ سٹریک پر انڈین پریمیئر لیگ، بنگلہ دیش لیگ اور افغان لیگ میں بھی فکسنگ کی مدد دینے کے الزامات ہیں۔آئی سی سی کے مطابق ہیتھ سٹریک نے خود پر عائد الزامات کو تسلیم کیا، جس پر آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی ٹریبونل نے ان پر آٹھ سال کی پابندی عائد کی، پابندی اٹھائیس مارچ 2029 کو ختم ہوگی۔ہیتھ سٹریک زمبابوے کی جانب سے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر تھے، سال دوہزار اٹھارہ وہ زمبابوے ٹیم کے کوچ تھے، سال دوہزار انیس کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کرنے کے باعث وہ کوچنگ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن