بابر اعظم ون ڈ ے کرکٹ کے نمبر ون بیٹسمین بننے والے چوتھے پاکستانی

لاہور(سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی کی نمبر ون پوزیشن پر پہنچنے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔بابر اعظم سے قبل یہ اعزاز ظہیر عباس، جاوید میانداد، محمد یوسف اپنے نام کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ 2003 ء کے بعد 18 برس گزر جانے کے بعد کوئی قومی کرکٹر یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ہے۔اس سے قبل ظہیر عباس نے ورلڈکپ 1983 ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، پھر جاوید میانداد نے ورلڈکپ 1987 ء میں سری لنکا کیخلاف 103 رنز بناکر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔18 سال قبل محمد یوسف نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں 60 رنز بناکر آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن