جلالپورپیروالا(نامہ نگار)، آئی جی موٹروے پولیس سید کلیم امام کی ہدایت پر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس بیٹ نمبر 24 ایم 5کے سیکٹر کمانڈر رانا سرفراز کی زیرنگرانی موٹروے پولیس نے غیر ممنوعہ نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ موٹروے پولیس نے گاڑیوں کا چیک کیا اوراس کے متعلق آگاہی دی اور کالے شیشوں والی گاڑیوں سے بلیک پیپرز ہٹانا شروع کر دیئے ۔