کورونا وباء نے دیہاڑی دار طبقہ سے روزگار چھین لیا

Apr 15, 2021

 جہلم(نامہ نگار)کورونا وباء نے دیہاڑی دار طبقہ سے بھی روزگار چھین لیا، دیہاڑی دار مزدور طبقہ نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث کارروبار بند ہو چکے ہیں جس کیوجہ سے محنت کش مزدور افراد شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں ، دوسری طرف حکومتی اجازت کے بعد تعمیراتی شعبوں میں کام شروع تو کر دیا گیا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کی قسمت کھل نہیں سکی، کورونا وائرس نے دیہاڑی دار طبقہ سے روزگار چھین لیا ہے ،موسم گرما اور کورونا وائرس کو پس پشت ڈال کر دیہاڑی لگانے کی آس میں مزدور تاحال شہر کے چوک چوراہوں میں بیٹھے بیکار دکھائی دیتے ہیں، لیکن ستم ظریقی یہ ہے کہ سرکار کی جانب سے مزدوروں کو ان کے گھر وں میں مالی امداد نہیں پہنچائی جا رہی ، محنت کشوں کا کہنا ہے کہ ایسے حالات پہلی دفعہ دیکھنے میں آرہے ہیں کہ کورونا وائرس سے کارروبار بند ہونے پر شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں