نادر ‘‘ رجسٹریشن آفس سوہاوہ کو موبائل وین کی فراہمی کا مطالبہ

Apr 15, 2021

 سوہاوہ ( نامہ نگار)’’نادرا ‘‘ رجسٹریشن آفس سوہاوہ کو موبائل رجسٹریشن وین کی فراہمی کا مطالبہ ۔ضلع جہلم کی حدود میں اس وقت چار تحصیلیں سوہاوہ، دینہ ، جہلم اور پنڈ دادن خان شامل ہیں ۔ ہر تحصیل کی سطح پر نیشنل ڈیٹا بیس رجٹریشن اتھارٹی ’’نادرا‘‘ کا ایک دفتر ہے جو کہ دور دراز کی آبادیوں کے لئے قومی شناختی کارڈ یا فارم ’’ب‘‘ پھر اسی طرح ایف آر سی جیسی سہولیات کی فراہمی میں ناکافی ثابت ہوتا ہے ۔ ان آبادیوں میں سادہ لوح یا لاعلم اور سست مرد حضرات کی اکثریت بھی موجود ہوتی ہے ۔ اس وقت اطلاعات کے مطابق ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں سے صرف ایک تحصیل پنڈ داد خان کے ’’نادرا‘‘ دفتر کے پاس ایک موبائل رجسٹریشن وین (ایم ،آر ،وی ) موجود ہے جو زیادہ تر تحصیل پنڈ دادن خان یا ملحقہ تحصیل جہلم کے دیہی علاقہ جات میں کبھی کبھی  شناختی کارڈ ، یا فارم ’’ب‘‘ کی مقامی سطح پر چلتی پھرتی سہولیات کے لئے خدمات سر انجام دیتی ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے تحصیل سوہاوہ ’’نادرا‘‘ رجسٹریشن سنٹر کو بھی ایک موبائل رجسٹریشن وین فراہم کی جائے جو تحصیل بھر کی 10یونین کونسلوں میں دوران سال شناختی کارڈ کیمپ منعقد کرتی رہے ۔

مزیدخبریں