حکومت کی اولین ترجیح مساویانہ نظام کا حامل پاکستان ہونا چاہیے : شیخ اسلم 

 چکری(نامہ نگار)چوہدری نثارعلی خان کے معاون خصوصی شیخ محمد اسلم نے کہا ہے کہموجودہ نامسائد حالات میں ملک پہلے ہی مسائل کی گرداب میں پھنسا ہوا ہے ہٹ دھرمی اور بیان بازی کی سیاست ہمیں یکجا کرنے کے بجائے انتشار کا موجب بن رہی ہے ملکی ترقی ، خودانحصاری،امن اورسلامتی کے لئے ملکی وسائل کی بندربانٹ اور کرپشن کو ختم کرنا عصر حاضر کی ضرورت ہے ہماری آئندہ نسلیں اچھا مستقبل چاہتی ہیں حکومت کی اولین ترجیح ترقی یافتہ اور مساویانہ نظام کا حامل پاکستان ہونا چاہیے امتیازی رویے ختم کرنے کے لئے حکومت تیزی سے قائد اعظم وعلامہ اقبال کے وژن پر عمل درآمدیقینی بنائے اپوزیشن کو بھی قومی مفاد اور قومی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے تاکہ ملک دشمن طاقتیں ہماری چپقلش سے فائدہ اٹھا نہ سکیںانھوں نے مزید کہا کہ رمضان کے روزے میسر آنا بہت بڑی سعادت اور قدرت کا احسان عظیم ہے روزہ انسان میں استقلال ، ایثار، برداشت اور رواداری کا جذبہ پیدا کرتا ہے یہ مہینہ ذاتی محاسبے کا مہینہ ہے اس مقد س ماہ کے صدقے ہمیں اپنی عادات واطور کے ساتھ اپنے رویوں میں بھی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے  برداشت، صبروتحمل اور ایک دوسرے کو ساتھ لیکر چلنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے اگر ہم ان اصولوں پر کاربند رہیں گے تو کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...