اڈا پل14 ‘ مقدمہ قتل کے ملزموں کی مدعیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

Apr 15, 2021

اڈاپل14 (نامہ نگار) مقدمہ قتل کے ملزموں کی دھمکیوں کے خلاف مدعیوں کا مظاہرہ۔تفصیل کے مطابق محمد ارشاد نے ساتھیوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ چند دن قبل  اظہر اقبال .شعیب اقبال .جاوید اقبال اور ساتھی رمیض کے ہمراہ چک بھڑکی کے رہائشی اپنے سالے  اسماعیل کو 18 لاکھ روپے کے لین دین کی وجہ قتل کردیا تھا مقدمہ درج کرنے کے بعد جہانیاں پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا تھا مگر ملزمان با اثر ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھی مدعی اور گواہان کو مقدمہ کی پیروی ختم کرنے اور گواہان کو کیس ختم کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ارشاد اور رمضان.  یامین .ارشاد .ارشد  .عابد. مشتاق. معاویہ.شعیب اسد اور دیگر نے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں