لاہور( نیوز رپورٹر ) انصاف یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع کے تنظیمی عہدوں کے لئے پارٹی سیکرٹریٹ کینال ویومیں انٹرویو کے سلسلہ جاری ہے، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور سیالکوٹ سمیت دیگر اضلاع کے تنظیمی عہدوں کے لئے کارکنوں کے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ شمالی اور جنوبی لاہور کے عہدیداروں کے انٹرویوز کا آغاز ہوگیا ہے، انٹرویو سنٹرل پنجاب یوتھ ونگ کے صدر گلریز اقبال گجر، دانیال باجوہ، منیب وارث،کاشف معراج گجر، عبیر وڑائچ، قاسم جلالی، احدملک سمیت دیگر عہدیداران شامل ہیں، سیکرٹری اطلاعات سنٹرل پنجاب قاسم خاں جلالی نے کہاکہ یوتھ ونگ کے مخلص اور محنتی کارکنوں کو اپنے اپنے اضلاع میں ذمہ داریاں دی جائیں گی۔
تحریک انصاف یوتھ ونگ کے عہدیداروں کے انٹرویوجاری
Apr 15, 2021