پاک روس تعلقات

Apr 15, 2021

کرن عزیز کشمیری

پاکستان اور روس کے مابین تعلقات میں پیش رفت معاشی اور دفاعی ترقی کے ضمن میں نئے دور کا آغاز ہے اس سلسلے میں روسی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد اس حوالے سے اہم ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان برسوں سے جاری مذاکرات رابطوں افغان عمل میں نمایاں کردار مختلف امور پر ہم آہنگی سمیت کئی پیش رفت پہلے ہو چکی ہیں اور اب دو طرفہ تعلقات نیا رخ اختیار کریں گے اہم امر یہ ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات میں پیشرفت کا اہم محرک افغانستان کے حالات اور غیر ریاستی عناصر سے جڑے خطرات ہیں پاکستان نے روس سے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر اتفاق کیا ہے اس ضمن میں روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں نیز موجودہ وقت میں پاکستان روس کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم شراکت دار ہے پاکستان نے واضح کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون میں پیش رفت ہوگی تاہم اس امر کو کسی کے خلاف جارحانہ عزائم کے طور پر نہ سمجھا جائے روس نے افغانستان میں قومی مصالحت کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو سراہا اس ضمن میں اہم امر یہ ہے کہ روس نے یہ واضح کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں مختلف ملکوں کے درمیان اختلافات کو پرامن انداز سے عالمی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی دور کیا جاسکتا ہے پاکستان نے ہمیشہ معاشی ترقی اور اندرونی استحکام پر فوکس رکھا بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں پاک روس تعلقات خطے کے امن و استحکام کے ضمن میں بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں روس نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا اور سراہا ہے اس ضمن میں اہم امر یہ ہے کہ گزشتہ سال پاکستان اور روس کے درمیان باہمی تعاون تجارت کے حجم میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ سات سو نوے ملین ڈالر تک جاپہنچی ہے اہم امر یہ ہے کہ سرد جنگ میں ایک دوسرے کے حریف رہنے والے دونوں ممالک ایک دوسرے کی قوت اور کمزوریوں کے بارے میں پوری طرح باخبر ہیں ایک ایسے وقت میں جب خطے میں جاری کشیدگی نت نئے بدلتے حالات میں دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے تو دونوں ملک روس اور پاکستان کے تعلقات میں مضبوطی کے نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں اس سلسلے میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان امن مذاکرات کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا تھا نیز یہ بھی کہا کہ روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے اس ضمن میں ہر ممکن طریقے سے معاونت فراہم کی جائے گی واضح رہے کہ نئی امریکی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد امن پسند حلقوں میں صدر جو بائیڈن کے نظریات کو لے کر تشویش پائی جاتی ہے امریکہ مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا میں نئی جنگی بساط کے ضمن میں متحرک ہے امریکہ میں قیادت کی تبدیلی کے بعد بدامنی کا خطرہ اور تشویش پائی جاتی ہے عالمی افق پر اجارہ داری برقرار رکھنے کے لئے امریکی حکومت کے عزائم واضح ہیں اس سلسلے واضح امر افغان امن عمل میں اس حکومت کا مایوس کن کردار ہے سابق امریکی صدر نے افغان جنگ کے خاتمے کے لیے حکمت عملی طے کی تھی جس سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہونے کی امید پیدا ہو چکی تھی تاہم صدر جو بائیڈن کی جانب سے معاہدے کے انحراف کے ضمن میں کشیدگی بڑھنے کے خطرات پیدا ہوگئے ہیں اور امن پسند حلقوں میں اس سلسلے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے قابل غور امر یہ ہے کہ امریکہ تنازعہ کے حل ہونے کی راہ میں رکاوٹیں حائل کر رہا ہے اور روس کو بھی اس ضمن میں تشویش ہے پاکستان اور روس کے درمیان تعاون خطے کے ممالک کے لیے امید کی ایک کرن ہے اس سلسلے میں دونوں ممالک بھرپور تعاون اور ہم آہنگی کے عزائم رکھتے ہیں روس پاکستان کے ساتھ مل کر امن کے لئے اہم کردار ادا کرتا دکھائی دے رہا ہے ایک ایسے وقت میں جب بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں اور پروپیگنڈے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تو روس کے ساتھ نئے تعلقات کا آغاز خوش آئند امر ہے چین اور ترکی بھی پاکستان کے ساتھ مل کر خطے میں امن کے قیام کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور روس کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون کا اظہار اس امر کی صداقت ہے کہ وہ پاکستان کی امن کے لیے دی گئی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے نیز روس خطے میں مثبت کردار ادا کرنے کرنے کو ترجیح دیتا ہے اس اہم امر کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ماضی کے تجربات سے سبق اور کی گئی غلطیوں کو نہ دہرا کر بیرونی خطرات سے حفاظت اس سلسلے میں روس خطے میں بیرونی مداخلت کے اثرات اور اس کے نتائج سے آگاہ ہے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

مزیدخبریں