بھارت میں مرکزی وزارت تعلیم نے کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر سی بی ایس ای(سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن) دسویں کلاس کے امتحانات منسوخ کردیئے اور بارہویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیرتعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے عہدیداروں کے ساتھ ایک اعلی سطح کی میٹنگ کے بعد سی بی ایس ای بورڈ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ فیصلے کے مطابق دسویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔وزارت تعلیم کے مطابق بارہویں کے امتحانات کا نیا شیڈول یکم جون کو ملک میں کورونا کے حالات کو دیکھ کر تیار کیا جائے گا۔ طلبا کو شیڈول سے 15 دن پہلے امتحان کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ 4 مئی سے 14 جون تک ہونے والے 12 ویں کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں جبکہ 4 مئی سے 14 جون تک ہونے والے دسویں کلاس کے امتحانات بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں.
بھارت میں کورونا وباء کنٹرول سے باہر، دسویں کے امتحانات منسوخ ، 12 ویں کے ملتوی
Apr 15, 2021 | 12:17