توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری اور یوسف گیلانی کی حاضری استثنٰی کی درخواستیں منظور

Apr 15, 2021 | 12:30

ویب ڈیسک

لاہور:  توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کی حاضری سے استثنٰی کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے معمول کے کیسز کا التواء 16 مئی تک بڑھا دیا ہے۔ جج اصغر علی نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں حکم ہے کہ کام آدھا کر دیں، اگر چھ کیسز سنتے ہیں تو تین کر دیں۔

یوسف رضا گیلانی کے وکیل نےجرح آئندہ سماعت پر مکمل کرنے کی درخواست کی جس پر عدالت نے ریفرنس پر سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں