صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کےحرم مکی میں صفائی کے ذمہ دار ادارے کی طرف سے مسجد حرام کی قالینوں اور صحن مطاف کو صاف کرنے کی ذمہ داری انجام دی جاتی ہے۔ اس ادارے کے رضا کار نماز مغرب کے بعد صرف پانچ منٹ میں مطاف کو صاف کردیتے ہیں۔ ماہ صیام میں مطاف کی صفائی کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔مسجد حرام میں قالینوں کی تطہیر کے ذمہ دار ادارے کے ڈائریکٹر جابر بن احم ودعانی نے بتایا کہ صرف پانچ منٹ میں صحن مطاف کی صفائی ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دو رمضان المبارک کو حرم مکی اور صحن مطاف میں صفائی کے دوران 291 ٹن استعمال شدہ اشیا کا فضلہ اٹھایا گیا۔ صحن مطاف کی صفائی کے لیے 4 ہزار رضار کار کام کرتے ہیں اور کوڑے کے 1500 بڑے بیگ اور 1500 چھوٹے بیگ استعمال کیے جاتے ہیں.
افطاری کے بعدمطاف کو صرف پانچ منٹ میں صاف کرنے کا ریکارڈ
Apr 15, 2021 | 15:01