کھانے کو بیٹی کے لئے ڈیوٹی نہیں بناتی، اسکارلٹ جوہانسن

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اسکارلٹ جوہانسن نے کہا ہے کہ وہ کھانے کو بیٹی کے لئے کام یا ڈیوٹی نہیں بناتی۔اسکارلٹ جوہانسن کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ مجھے کبھی اپنی 6 سالہ بیٹی کو صحت مند کھانا کھلانے کے لئے محنت کرنا پڑی ہو۔ بچوں کو کھانا کھانے دیں ان کو یہ محسوس نہ کرائیں کہ یہ ضروری ڈیوٹی ہے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ کھانے کے وقت میں بیٹی روز کے ساتھ بالکل بھی سخت نہیں ہوتی۔ ہر شخص کی اپنی پسند نا پسند ہوتی ہے۔ کبھی اپنے بچے کو ایسی چیز کھانے پر مجبور کرنے کی کوشش نہیں کی جو اسے پسند نہیں اور نہ ہی کبھی اس سے کوئی کھانے کی چیز چھپائی۔

ای پیپر دی نیشن