امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ کبھی بھی افغانستان میں ہمیشہ کے لیے رہنا نہیں چاہتا تھا۔ انہوں نے یہ بات افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ہے۔امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسانی امداد جاری رکھیں گے۔ انتھونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی پارٹنرشپ مضبوط بنائیں گے۔امریکی وزیرخارجہ نے واضح طور پر کہا کہ فوجی انخلا کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔انتھونی بلنکن نے جب افغانستان کا غیر اعلانیہ اچانک دورہ کیا تو انہوں نے افغان صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے اس موقع پر کہا کہ امریکی انتظامیہ افغان حکومت کی مدد جاری رکھے گی۔امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے گزشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس میں اہم امور زیر غور آئے تھے۔