عمران نیازی نے نظام کو تہس نہس کرنے کی سازشیں شروع کررکھی ہیں:سعید غنی 


کراچی (نیوز رپورٹر)؎وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی  نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے اس ملک کے نظام کو تہس نہس کرنے کی سازشوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔  اپنے  ویڈیو پیغام میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک جمہوری اور آئینی طریقے سے ایک نااہل، سلیکٹیڈ، عوام دشمن اور آئین شکن حکومت کا خاتمہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہوا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ اس وقت ملک کے 70 فیصد لوگوں کے ووٹوں کی نمائندگی کرنے والی سیاسی جماعتیں جو اس وقت حکومت میں ہیں نااہل عمران حکومت سے نجات کا جشن منا رہی ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ اسی سلسلے میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت جمعہ کو رات 9 بجے، تین تلوار کلفٹن پر "جشن نجات" منایا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن