قصور+ ڈسکہ+ پیرمحل (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) قصور کے نواحی علاقے گاڑیوالہ میں دیور کی اپنی بھابی سے مبینہ زیادتی کر ڈالی اور کسی کو بتانے پرجان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں، بحد رقبہ جلوکے میں اوباش نے بچے کو نشانہ بنا دیا۔ ادھر ڈسکہ میں دو اوباشوں نے 15سالہ لڑکے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا جبکہ پیر محل میں اوباش نے دوشیزہ کو اغوا کے بعد زیادتی کر ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق جمشیر کلاں کی رہائشی کی 18سالہ بیٹی کی شادی گاڑیوالہ کے رہائشی ہوئی تھی، جب خاتون اپنی بیٹی کوملنے کیلئے گئی تو اس نے روتے ہوئے بتایا کہ میرا دیوار امین مجھ سے زیادتی کرتا ہے اور کسی کوبھی بتانے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیتا ہے آئے روز مجھے وہ زیادتی کا نشانہ بناتا ہے تنگ آکر شوہر کو آگاہ کیا جس پر شوہر ساجد نے کہا کہ اگر بات گھر سے نکلی تو گھر میں ہی کاٹ کر دفنا دوں گا۔ میری بیٹی کا شوہر بھی اس گناہ کبیرہ میں ملوث ہے لہذا س کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں قصور کے نواحی علاقے دونا جلوکے کے رہائشی کا 7 سالہ بیٹا نعمان بچوں کے ساتھ ٹیوب ویل پر نہانے کے لیے گیا تھا جو واپس نہیں آیا ارد گرد تلاش کیا تو مکئی کے کھیت میں سے میرے بیٹے کی چیخ وپکار کی آوازیں آ رہیں تھیں میرا بیٹا مٹی میں لتھڑا ہوا تھا ملزم نے میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور دیکھتے ہی وہاں سے فرار ہوگیا۔