کیا مجھے مسلم لیگ ق سے مستعفی ہوجانا چاہیے طارق بشیر چیمہ نے عوام سے رائے مانگ لی


اسلام آباد(خبر نگار)مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت سے متعلق عوام سے رائے جاننے کیلئے سوال پوچھ لیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر طارق بشیر چیمہ نے لکھا ہے کہ’’ فیصلہ عوام کا ،کیا مجھے مسلم لیگ ق سے مستعفی ہوجانا چاہیے اور مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لینی چاہیے یا نہیں‘‘ طارق بشیر چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں عوام سے رائے مانگی ہے کہ انہیں کیا فیصلہ کرنا چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن