لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر نے ڈیفنس میں قتل ہونے والی لڑکی مائرہ کے قتل کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کی گواہ اقراء ہمدانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں، مزید گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔