اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)الیکشن کمشن نے پنجاب میں 9 جون کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔الیکشن کمشن کے مطا بق صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق 9 جون کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائیں جائیں گے۔ سندھ میں پہلے مرحلے کیلئے 26 جون کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ الیکشن کمشن نے کہا کہ سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 26جون کو ہوں گے۔ سندھ کے دیہی علاقوں کے 14 اضلاع میں انتخابات ہوں گے جن میں 794 یوسیز جبکہ 3176 وارڈز ہیں۔ سندھ کے شہری علاقوں میں 4 میونسپل کارپوریشن، 23 میونسپل کمیٹیز، 11 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور101 ٹاؤن کمیٹیز شامل ہیں۔ سندھ میں شہری علاقوں کی 93 یونین کمیٹیز اور 1420 اربن وارڈز میں بھی الیکشن ہوں گے۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 9 جون کو ہوگا : الیکشن کمشن
Apr 15, 2022