اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ عمران خان نے تاحیات نااہلی کیلئے آرٹیکل3 /184 کے تحت آئینی درخواست دائر کر دی۔ جس میں درخواست میں الیکشن کمشن، سپیکر قومی اسمبلی، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں فریق بنایا گیا ہے کہ قرار دیا جائے کہ منحرف اراکین کی نااہلی تاحیات ہوگی اور جو بھی رکن پارٹی کو چھوڑنا چاہتا ہے وہ پہلے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے، پارٹی سے منحرف ہونے والے اراکین صادق اور امین نہیں رہتے، سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں انحراف کو ناسور قرار دے چکی ہے۔ منحرف ارکان کا ڈالا گیا ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہونا چاہیئے، منحرف ارکان کا ڈالا گیا ووٹ متنازعہ تصور کیا جائے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی وجہ نہیں کہ منحرف ارکان کی نااہلی تاحیات قرار نہ دی جائے، عمران خان نے درخواست ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے دائر کی ہے۔
عمران خان نے منحرف ارکان کی تاحیات نا اہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
Apr 15, 2022