دیرینہ تعاون کو بڑھانے کے منتظر‘ امریکی وزیر خارجہ کی شہباز شریف کو مبارکباد 

Apr 15, 2022

اسلام آباد/ برلن (خصوصی نامہ نگار+ نیٹ نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان 75 سال سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم شراکت دار ہے۔ پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔ جمہوری اور مضبوط پاکستان دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا وزیراعظم شہباز شریف کیلئے مبارکباد کے پیغام پر امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے دیرینہ وسیع البنیاد اور باہمی مفاد پر مبنی تعلقات ہیں۔ پاک امریکا تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ پاک امریکا تعلقات خطے اور اس سے باہر امن  اور ترقی کیلئے اہم ہیں۔ جرمن چانسلر نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کا وزیراعظم بننا آپ کو مبارک ہو۔ گورننس میں ہر طرح کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ 

مزیدخبریں