اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور قانون کی پاسداری ہر ادارے اور ہر شہری کا فرض ہے۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے، اگر ہم اسی راستے پر چلتے رہے تو کوئی پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتا۔