بلقیس ایدھی روبہ صحت‘ وزیراعظم کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ہسپتال جاکر عیادت کی

Apr 15, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) ممتاز سماجی رہنما و ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کی بیوہ، ایدھی فاؤنڈیشن کی شریک چیئرپرسن بلقیس ایدھی کی طبیعت اب بہتر ہے تاہم ڈاکٹروں  نے انہیں مزید 48گھنٹے ہسپتال میں رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہیں بلڈ پریشر کی شکایت پر چند روز قبل سٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ واضح رہے گذشتہ روز وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ہسپتال میں جا کر بلقیس ایدھی سے عیادت کی تھی اورعبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی تھی۔

مزیدخبریں