اسلام آباد+لاہور (خبرنگار+نیوزرپورٹر) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے کہا ہے کہ آج تمہارے جھوٹ تار تار ہوگئے، اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے تم نے خطرناک کھیل کھیلا۔ نیشنل سکیورٹی کمیٹی جیسے سنجیدہ فورم کو سازشی ڈرامے کیلئے استعمال کیا۔ ایبسولیوٹلی ناٹ کا جھوٹا نعرہ ان اڈوں کیلئے لگایا جو کبھی مانگے ہی نہیں گئے تھے۔ این آر او کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے ترلے کئے۔ جھوٹ بولا کہ انہوں نے آپشن دیئے تھے۔ محاسبے کا سامنا کرنا، ہمیشہ کی طرح بھاگنا نہیں۔