چیف سیکرٹری کا ہربنس پورہ ،سنگھا پورہ رمضان بازاروں کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا 


لاہور (نیوز رپورٹر) چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے بدھ کے روز ہربنس پورہ اور سنگھ پورہ کے رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور اشیاء کے معیار، قیمتوں اوردستیابی کا جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے شہریوں سے رمضان بازاروں میں انتظامات بارے بھی دریافت کیا۔انہوں نے صارفین سے پوچھا کہ کیا اشیاء کے معیار اور قیمتوں سے آپ مطمئن ہیں اورسبزیوں، پھلوں سمیت کسی بھی شے کی عدم دستیابی کا مسئلہ تو نہیں؟ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خریداروں نے کہا کہ رمضان بازاروں کا قیام احسن اقدام ہے اور یہاں پرمعیاری اشیا  رعائتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ہے،سبزیوں اور پھلوں کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کیلئے رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن