سعودی عرب:قرات اور اذان کا بڑا مقابلہ اوتر الکلام اختتامی مراحل میں داخل

Apr 15, 2022


ریاض(نوائے وقت رپورٹ)تلاوت کلام پاک اور اذان کو خوبصورت اور باثر انداز میں پیش کرنے سے متعلق دنیا کا منفرد اور سب سے بڑا مقابلہ اوتر الکلام اختتامی مراحل میں پہنچ گیا۔ دنیا کے 80 ممالک کے40 ہزار شرکاء میں سے 24 موذن اور قاری حضرات نے سیکنڈ راؤنڈ تک رسائی حاصل کر لی۔ فائنل مقابلہ 19 ویں رمضان کو سعودی ٹی وی پر نشر ہوگا۔ جیتنے والوں میں 12 ملین سعودی ریال کی خطیر رقم تقسیم ہوگی۔ سعودی عرب کے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی جی ای اے کی جانب سے منعقدہ مسلمانوں کی سب سے مقدس کتاب قران پاک کی تلاوت اور نماز کیلئے دی جانے والی صدا اذان کا منفرد کے کوبصورت انداز میں پیش کرنے کا سب سے بڑا مقابلہ اوتر ایلکلام اختتامی مراحل میں پہنچ گیا ہے۔ مختلف 80 ممالک سے 40 ہزار شرکاء نے اس مقدس مقابلہ میں قسمت ازمائی کی۔ چار مراحل کے اس مقابلے کے دوسرے مرحلے کیلئے 24 شرکاء کا انتخاب کیا گیا ہے۔ بنیادی طور پر شو کے دو زمروں یعنی تلاوت کلام پاک پیش کرنے والوں اور اذان دینے والوں کی صلاحیتوں کو جانچ کے مختلف مراحل سے گزارنے کے بعد 15 ممالک سے تعلق رکھنے والے 24 باصلاحیت شرکاء کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ 12 قاری اور 12 موذن اب تیسرے اور پھر چوتھے یعنی اختتامی مرحلے میں پہنچیں گے جہاں دونوں زمروں سے 4 شرکاء کا انتخاب ہوگا جن میں 12 ملین سعودی ریال کے انعامات تقسیم ہوں گے۔ 2019 میں شروع ہونے والے شو اوتر ایتکلام نے دنیا بھر میں اپنی پہنچان بنائی ہے۔ شو کیلئے معتبر موذن اور قاری حضرات پر مشتمل جیوری شرکاء کی مختلف صلاحیتوں جیسے آواز ، تلفظ ، ردھم اور دیگر صلاحیتوں کو جانچتے ہیں۔ فائنل کو سعودی ٹیلی ویڑن پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ شو کا مقصد دنیا بھر سے خوبصورت آواز میں کلام پاک اور اذان دینے والوں کی نشاندہی ، ان کی حوصلہ افزائی اور خیر کے پیغام کو عام کرنا ہے۔

مزیدخبریں